Urdu Funny Joke - ریاضى میں کمزور دو دوست


very very funny jokes in urdu, funny jokes in urdu sms, funny jokes in urdu 2020 new, funny jokes in urdu 2020, very funny joke in urdu 2020, latifay in urdu funny


😁

ریاضى میں کمزور دو دوست انٹرویو کیلئے تیار بیٹھے تھے،
پہلے کا نمبر آیا تو وه اندر داخل ہُوا....

آفیسر: آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہوں اور اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟

امیدوار: میں کھڑکى کھول دُوں گا۔

آفیسر : بہت خُوب، اَب بتاؤ کہ اگر وه کھڑکى 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا رقبہ 
12x90 فٹ ہے
 اور ٹرین 80 کلومیٹر فى گھنٹہ کى رفتار سے جنوب کى طرف جا رہى ہو اور ہوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ کی رفتار سے ڈبے میں داخل ہو رہى ہو تو پُورا ڈبه ٹھنڈا ہونے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟

امیدوار نے کوشش کى مگر جواب نہ دے سکا اور وه فیل ہو گیا۔

باہر آ کر اُس نے وہ سوال اپنے دوست کو بتایا
اب اس کى بارى آئی۔۔۔

آفیسر : آپ ٹرین میں سفرکر رہے ہوں، اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے ؟

امیدوار : میں اپنا کوٹ اُتار دُوں گا۔۔
آفیسر : پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟

امیدوار : میں اپنی شرٹ اُتار دُوں گا۔
آفیسر : (چڑ کر) پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟

امیدوار : میں اپنی بُنیان اُتار دُوں گا۔

آفیسر :(غُصے میں) اگر پھر بھى گرمى لگے تو؟

امیدوار : توں پاویں مینوں قتل کر دے میں کھڑکی نئیں او کھولنی..........😂


Comments