Urdu Funny Tehreer - Urdu Lateefy - نیلی ٹائی


funny news in urdu in written form - Funny urdu joke- urdu joke -urdu jokes sms - funny urdu jokes in english - urdu jokes new - new urdu jokes 2020 - urdu jokes funny - very very funny jokes in urdu


کل جب آفس پہنچ کر اپنی دراز کھولی ۔۔۔۔تو ایک پرچی اوپر ہی پڑی تھی ۔۔۔ جس پہ جلی حروف میں لکھا تھا"اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو کل نیلے رنگ کی ٹائی پہن کر آنا ۔۔۔میں سمجھ جاؤں گی کہ آپ بھی مجھ سے شادی پہ راضی ہیں "

عبارت پڑھ کر دل حلق میں آگیا ۔۔۔آفس میں کل تین ایسی خواتین تھیں جن کی طرف دھیان بار بار جاتا تھا ۔۔۔لیکن ان میں کون ایسی حسینہ تھی جو مجھ سے شادی جیسے انتہائی اقدام پہ راضی تھی۔اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ۔۔۔ ناممکن تھا ۔۔۔سارا دن تینوں خواتین کا باری باری جائزہ لیتا رہا ۔۔۔لیکن کسی ایک کے بارے میں بھی حتمی رائے قائم نہیں کرسکا ۔۔۔

چھٹی کے بعد گھر آکر بھی بار بار یہی سوچتا رہاکہ کیا کروں انکار کردوں یا ہاں کروں ۔۔۔پھر تینوں خواتین کی شکلیں بار بار آنکھوں کے سامنے لہراتی رہیں ۔۔۔

رات بے چینی میں گزری صبح ہوئی تو دل کڑا کرکے فیصلہ کیا کہ آج شلوار قمیض میں آفس جاؤں گا ۔۔۔تاکہ ٹائی لگانا ہی نہ پڑے

لیکن نہ معلوم کیسے ارادہ تبدیل ہوا اور سوٹ پہن کر نیلی ٹائی لگائی،پرفیوم کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیااور دل ہی دل میں فیصلہ کیا ۔۔۔کہ کیا حرج ہے اگر کوئی خاتون مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اسکا دل کیوں توڑوں ؟؟کسی کے کام آنا بھی ثواب ہے۔

اس خصوصی تیاری میں ٹائم بھی اضافی ہی لگا بھاگتے بھاگتے آفس پہنچا ۔۔۔تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔۔۔کہ آج کوئی ایک درجن لوگ نیلی ٹائی لگائے ہوئے تھے اور تینوں خواتین مسکرا رہی تھیں

Comments